ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / مودی جی آپ کی جنگ مجھ سے ہے، دہلی کے باشندوں کو پریشان مت کیجئے:اروند کجریوال

مودی جی آپ کی جنگ مجھ سے ہے، دہلی کے باشندوں کو پریشان مت کیجئے:اروند کجریوال

Thu, 16 Jun 2016 12:57:38    S.O. News Service

نئی دہلی،15جون؍(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)دہلی میں پارلیمانی سیکریٹری تنازعہ کو لے کر وزیر اعلیٰ اروندکجریوال نے آج پریس کانفرنس کرکے اپنا موقف رکھا۔انہوں نے کہا کہ سال1953سے دہلی میں کئی کئی پارلیمانی سیکرٹری بنتے رہے ہیں لیکن کوئی سوال نہیں اٹھائے گئے،اب ہماری پارٹی کی طرف سے بنائے گئے پارلیمانی سیکریٹریوں پرسوال اٹھائے جا رہے ہیں؟ ۔ساتھ ہی انہوں نے اس تنازع کیلئے براۂراست وزیر اعظم نریندرمودی پربھی سوال اٹھایا اور کہا کہ مودی جی آپ کی جنگ مجھ سے ہے، بدلہ لینا ہے تو مجھ سے لیجئے لیکن دہلی کے عوام کو پریشان مت کیجئے۔دہلی میں سال 1953میں تین پارلیمانی سیکریٹری تھے،یہ سلسلہ تو 1953سے چلاآرہاہے۔2015تک پارلیمانی سیکریٹری بنتے تھے تو آئینی تھے، ہم بنائے تو غیر آئینی۔یہ دہرا معیار نہیں چلے گا۔دہلی میں اسکولوں کے اندر 8000کلاس روم بن کر تیار ہو رہے ہیں۔ان تمام ممبران اسمبلی نے ایک ایک اسکول میں جا کر معائنہ کیاہے۔یہ دوسری پارٹیوں کے جاہلوں کی طرح نہیں ہیں۔ہمارے پارلیمانی سیکریٹریوں نے گھوم گھوم کر محلہ کلینکوں کے لئے زمینیں فراہم کی ہیں۔ہم انہیں پارلیمانی سیکریٹریوں کی بدولت حکومت چلا رہے ہیں،یہ ہمارے ہاتھ، پاؤں، آنکھ اورکان ہیں۔میں مودی جی سے ہاتھ جوڑ کر التجا کرنا چاہتا ہوں ۔مودی جی آپ کی جنگ مجھ سے ہے لیکن دہلی کے باشندوں کو پریشان مت کیجئے،آپ کو بدلہ لینا ہے تو مجھ سے لیجئے۔


Share: